Posts

Showing posts with the label جدائی

ایک دیہاتی استاد ایک خاموش جنگ

Image
  عنوان :  دیہاتی زندگی میں استاد ایک خاموش جنگ کا نام ہے بائیس برس بیت گۓ    ہیں، میں ایک چھوٹے سے گاؤں کے اسکول میں  بچوں کومفت تعلیم دے رہا ہوں نہ داخلہ فیس اور نہ ہی ماہانہ فیس بلکہ درسی کتںب بھی فراہم کرتا رہا۔یتیم بچوں کو روزانہ جیب خرچ اور اضافی سٹیشنری کا خرچ بھی اپنے ذمہ لیتا رہا یہ کام بظاہر آسان لگتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک مسلسل جدوجہد ہے — ایسی جنگ جس میں نہ تالیاں بجتی ہیں، نہ انعام ملتے ہیں، اور نہ ہی واہ واہ سننے کو ملتی ہے۔ اپنا پیٹ کاٹ کر ذاتی زیب و آرائش چھوڑ چھاڑ کر روپے پیسے کو جمع کرنا۔کسی کو نقد کسی سے ادھارکرنا اور رات دن کی تقسیم کو بنا سوچے سمجھے ایک برس سے دوسرے برس کی مسافت کوطرح طرح کی آفات سےگزرتے گزرتے اس پرپیچ اورکٹھن راستے پر چلتے چلتے بائیس برس بیت گۓ۔جب اپنے معصوم بچے کو ایک مہلک مرض میں بے بس دیکھا تو تب ہوش آیا کہ میرے اردگرد تو کچے مکان تھے کچی سڑکیں تھیں۔اب پکے مکانات پکی سڑکیں اور ہر اک گھر سوشل میڈیا اور سائنسی سہولیات کا مرقع ہے مگر میں تو وہیں کا وہیں کھڑا ہوں مشکل حالات کے بادل سر پہ منڈلا رہے ہیں بچت کے نام سے میں ب...

deehati-ustad-ka-qalam-the-silent-battlefield-of-life

Image
  "A girl became a symbol of affection and faithfulness." Beginnings Life constantly puts man to the test. Yet, in his relentless pursuit of comfort and ease, he forgets himself and the very system of nature that sustains him. On one side, greed carves its own paths; on the other, nature displays its majesty and destiny asserts its authority. Fazal Din would plough his ancestral fields in the village and remain patient, content with his Lord’s will. He would yoke his pair of oxen and draw water laboriously from his well to irrigate the crops. But before the canal water could ever grace his fields, it would be claimed by the Chaudhry’s estate, and whatever was left would be taken by second- and third-tier landlords. Even so, Fazal Din would still dutifully pay his annual share of canal water dues. His wife remained gravely ill. Rabia, though the eldest by name, was only about thirteen years old. She helped her mother with the housework and cared for her younger brother. Sadn...

deehati-ustad-ka-qalam-the-silent-battlefield-of-life

Image
  "وہ یہ کہ قناعت ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا                                                                           Part _1 اک دیہاتی لڑکی مہرو وفاکا پیکر نکلی                                              آغاز ندگی مسلسل امتحان لیتی ہے مگر انسان آرام و آسائشوں کی سر   توڑ کوشش میں ، انکو حاصل کرنے میں اپنا آپ اور    نظام فطرت کو فراموش کر بیٹھتا ہے۔  ایک طرف ہوس اپنی راہیں  مخصوص کرتی ہے تو دوسری طرف قدرت کو جلال اورتقدیر با اختیار ہوتی ہے ۔ فضل دین گاؤں میں اپنی وراثتی پیلیوں میں ہل چلاتا اور رب کی رضا پہ صابر رہتا ہے۔ فضل دین بیلوں کی جوڑی جوتے اپنے راہٹ سے پانی نکال کر  بڑی مشکل سے  کھیتیاں سینچتا کرتا مگر نہری پانی اس کی ...

village-life-se-judai-adhura-rishta

Image
😕😕 life in real mode                   🖋️  ! میری نئی تحریر پڑھیں 📝 دیہاتی زندگی سے جدائی : ایک ادھورا سا رشتہ ❤️ پڑھیں، محسوس کریں، اور اپنی یادیں بانٹیں " دیہاتی زندگی سے جدائی: ایک ادھورا سا    رشتہ "                                     کرشماتی خلقت       --دیہات کی صبح کا  نظارہ کچھ ایسے ہی جلوہ  افروز ہوتاہے جیسے خالق  اپنی خلقت سے ملنے زمین پر آن پہنچا ہو۔ صببح صادق مرغ کی اذان۔ پرندوں کی میٹھی سریلی آوازیں۔ پروا کے سکون بخش جھونکے۔ کنووں اور جھرنوں سے بہتے پانی کی سرسراہٹ۔ نیلگوں پہ سفید بادلوں کے ٹکڑے ۔کہساروں کے پر فریب نظاریے۔سر سبزوشاداب شجرو کھلیان۔ چہکتے پرند۔ مہکتی خوشبوئیں۔ ان بیش قیمت گھڑیوں میں آدم ذات اپنے آپ میں کچھ ایسے گم ہو جاتا ہے جیسے سمندر کی ہوش ربا لہروں میں سیپیاں ۔۔سیاہ گھنگھور گھٹاوں میں سفید بگلوں کی قطاریں ۔تپتے صحراوں میں سراب کے نظارے اپنی ذات کی نفی کرنے کے لے کافی...