village-life-se-judai-adhura-rishta

😕😕 life in real mode 🖋️ ! میری نئی تحریر پڑھیں 📝 دیہاتی زندگی سے جدائی : ایک ادھورا سا رشتہ ❤️ پڑھیں، محسوس کریں، اور اپنی یادیں بانٹیں " دیہاتی زندگی سے جدائی: ایک ادھورا سا رشتہ " کرشماتی خلقت --دیہات کی صبح کا نظارہ کچھ ایسے ہی جلوہ افروز ہوتاہے جیسے خالق اپنی خلقت سے ملنے زمین پر آن پہنچا ہو۔ صببح صادق مرغ کی اذان۔ پرندوں کی میٹھی سریلی آوازیں۔ پروا کے سکون بخش جھونکے۔ کنووں اور جھرنوں سے بہتے پانی کی سرسراہٹ۔ نیلگوں پہ سفید بادلوں کے ٹکڑے ۔کہساروں کے پر فریب نظاریے۔سر سبزوشاداب شجرو کھلیان۔ چہکتے پرند۔ مہکتی خوشبوئیں۔ ان بیش قیمت گھڑیوں میں آدم ذات اپنے آپ میں کچھ ایسے گم ہو جاتا ہے جیسے سمندر کی ہوش ربا لہروں میں سیپیاں ۔۔سیاہ گھنگھور گھٹاوں میں سفید بگلوں کی قطاریں ۔تپتے صحراوں میں سراب کے نظارے اپنی ذات کی نفی کرنے کے لے کافی...